تربیت کب اور کیسے لی جائے؟
آپ تربیت کس طرح لیتے ہیں؟ اس کا دار ومدار اس بات پر ہے کہ آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کا مقصد اچھے مسلز اور صحت مند جسم ہے۔ تاکہ آپ دیکھنے میں اچھے بھلے تندرست نظر آئیں اور خود اسے بھی محسوس کریں تو یہ سب کچھ ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کا مقصد کیسے پورا ہو سکتا ہے۔ اچھی صحت کے لئے بہت سے لوگ جو اپنی صحت اور ظاہری شکل و صورت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ہفتے میں تین دن بعض مخصوص قسم کی ورزشیں کرتے ہیں۔ وہ سینے کمر، ٹانگوں اور پیٹ ہر ایک کے لئے ایک یا دو ورزشیں کرتے ہیں۔یہ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ وزن حاصل کرنے کے لئے زیادہ وزن کی پلیٹوں سے ورزش کریں اور وزن کم کرنے کے لئے کم وزن والی پلیٹوں سے ورزش کریں لیکن یہ بالکل صحیح نہیں ہے۔ اگر آپ کا جسم آپ کو زیادہ وزنی چیز اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا تو یہ ورزش آپ کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ ذرا سی غلط ورزش سے آپ کے کسی جوڑ میں تھوڑی سی تکلیف ہو سکتی ہے۔ پہلا کورس آپ کے وزن میں اضافہ کرے گا اگر آپ کمزور ہیں۔ اور اگر آپ کا وزن زیادہ ہے یعنی آپ موٹے ہیں تو اس میں کمی کرے گا۔ شروع میں یہ مذاق لگتا ہے کہ ایک ہی ورزش سے دو مقاصد حاصل ہوں گے۔ اس میں راز کی بات یہ ہے کہ اچھی ورزش ہمارے جسم کو نارمل کر کے اس میں جو بھی نقص ہو باہر نکالپھینکتی ہے۔ اپنے قد کی بالکل صحیح پیمائش کریں اور اس کے حساب سے وزن کا تعین کر کے اسے ایک نوٹ بک میں لکھ لیں کیونکہ اس طرح سے ہی آپ کو معلوم ہو سکے گا کہ مناسب ورزش اور خوراک نے آپ کو کیا فائدہ ۔ پہنچایا ہے۔ اگر آپ کے پاس تیراکی کے لباس کی تصویر ہے تو اسے اپنے پاس سنبھال لیں۔ چند ماہ بعد آپ اس تصویر کو دیکھ کر نہیں گے کہ آپ کا جسم پہلے کتنا بھرا تھا اور اب کس قدر خوبصورت ہے۔ اپنی نوٹ بک میںاپنی ورزشوں کا احوال بھی لکھیں اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ تیز چائے اور کافی باڈی بلڈر کے لئے نقصان دہ ہے۔ دودھ ، پانی اور پھلوں کے رس بہترین مشروب ہیں۔ اگر آپ کو قبض کی شکایت ہے تو گولیوں کے استعمال سے اسے ٹھیک کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ان سے مرض بگڑ جاتا ہے۔ اگر آپ ایک بار ان گولیوں کے عادی ہو گئے تو پھر آپ ان کے غلام بن کر رہ جائیں گے۔ قبض کا بہترین علاج صاف پانی ہے۔ سوالڑ پانی روزانہ تھوڑا تھوڑا کر کے ئیں۔ یہ پانی ایک بار پینے کی ضرورت نہیں ہے۔ کھانے کے فورا بعد چائے یا کافی نہ پئیں۔ یہ اچھی عادت نہیں ہے۔ہر روز بار اور پلیٹوں کی ورزش نہ کریں کیونکہ یہ بہت تھکا دینے والی ورزش ہے۔ بہترین نتائج کے لئے ایک دن چھوڑ کر یہ ورزش کریں۔ مسلنز کی نشونما اور درستگی میں وقت لگتا ہے اور یہ فرض نہ کرلیں کہ اگر آپ روزانہ سخت تربیت لیں گے تو نتائج بھی جلدی نکلیں گے۔ سخت تربیت کے بعد مسلز کو چوبیس گھنٹے آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ ہر دو ماہ بعد ایک ہفتے کے لئے ورزشبالکل بند کر دیں۔جب آپ سخت تربیت کر رہے ہوں تو نیند بے حد اہمیت اختیار کر جاتی ہے۔ آٹھ گھنٹے روزانہ کی نیند بہت ضروری ہے۔ ورزش کسی ہوا دار کمرے میں کریں لیکن یہ کمرہ ٹھنڈا نہ ہو۔ ورزش کے درمیان ہوا میں نہ بیٹھیں۔ ورزش کرنے کے بعد گرم پانی سے لمبا غسل کریں۔ اس کے بعد کپڑے پہن کر جسم کو آہستہ آہستہ ٹھنڈا ہونے دیں۔ ورزش کے لئے بهترین وقت شام کا ہے۔ صبح کے وقت تھوڑی دیر کے لئے ہلکی ورزش کریں۔ کیونکہ اس وقت آپ کا جسم اکڑا ہوا ہوتا ہے اور وہ آپ کا ساتھنہیں دے سکتایہاں ہم ان لوگوں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں جو بہت زیادہ موٹے ہیں۔ وہ بیٹھکیں نہ نکالیں اور نہ ہی کھڑے ہو کر اپنے بچوں کو چھوئیں یہ ورزش آپ کو تکلیف دے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں