ورزش کا سامان
سادہ ورزش سے بھی آپ اپنی صحت میں حیرت انگیز تبدیلی لا سکتے ہیں۔ لیکن بالاخر آپ کو اس کے لئے کچھ سامان خریدنا پڑے گا۔ آپ کو کون سا سامان خریدنا چاہئے؟ صحت کے بارے میں شائع ہونے والے جریدے اس سامان کے اشتہاروں سے بھرے پڑے ہیں۔ ان سب کا ایک مقصد ہے کہ آپ کو ورزش کی تربیت کی طرف راغب کیا جائے۔ اگر آپ صرف اپنے آپ کو فٹ رکھنا چاہتے ہیں تو کوئی بھی سامان خرید لیں لیکن اگر آپ نتائج دیکھنا چاہتے ہیں تو بار بیل بہترین ہیں کیونکہ وہ ٹوٹتے نہیں ہیں جبکہ باقی سامان ٹوٹ بھی جاتا ہے اور اپنی کار کردگی کھو بیٹھتا ہے۔ بار بیلکی لمبائی ساڑھے چارفٹ سے چھ فٹ تک ہونی چاہئے اور اس کے لئے پلیٹوں کا وزن دو سے پانچ کلو تک ہونا چاہئے۔ تربیت کے لئے پانچ فٹ لمبی بار بہت مناسب ہے۔ اس کے علاوہ آپ ڈمبلز کا ایک جوڑا خریدیں جن کا وزن ڈھائی کلو تک ہونا چاہئے۔ اب ایک بینچ کی بھی ضرورت ہو گی۔ یہ چار سے پانچ فٹتک لمبا ڈھائی فٹ اونچا اور ایک فٹ چوڑا ہونا چاہئے۔ پلیٹیں آپ کو سیٹ کی شکل میں ملیں گی یعنی دو تین چار اور پانچ کلو کی دو دو پلیٹیں۔ یہ پلیٹیں آٹھ سے دس کلو وزن کی بھی ہوتی ہیں۔ مگر یہ مقابلوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ سامان مہنگا تو ضرور ہے مگر یہ نہ تو خراب ہوتا ہے نہ ٹوٹتا ہے۔ تھوڑی سی ورزشن اور تربیت کے بعد آپ پلیٹوں کا وزن بڑھاتے جائیں۔ آپ اگر چاہیں تو سیکنڈ ہینڈ سامان بھی خریدسکتےہیں بار پلیٹوں اور ڈمبلز کے ساتھ ورزش آپ اپنے گھر کے کونے یا صحن میں بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے آٹھ مربع فٹ جگہ کافی ہے۔ ہر ڈمبل سے چند ہفتے ورزش کریں اگر آپ کے پاس جگہ کی کمی ہے اور آپ بار اور پلیٹوں کے ذریعے ورزش نہ کر سکیں تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ ڈمبلز کے ذریعے بھی آپ مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں اور ڈمبلز کئی لحاظ سے بار اور پلیٹوں سے زیادہ فائدہ مند ہیں بعض لوگ اپنی ملازمت کے سلسلے میں اکثر گھر سے باہر رہتے ہیں اور وہ اس بھاری سامان کو ہر وقت اسے مراہ میں رکھ سکے۔ ان کے لئے پیسٹ سپرنگ ایک اچھی چیز ہے۔ ان کی بہت سی اقسام دستیاب ہیں۔ ان سے بہت اچھی اور سخت ورزش کی جا سکتی ہے۔ بہت سے مقابلوں میں حصہ لینے سے پہلے وارم اپ ہونے کے لئے کھلاڑی چیسٹ سپرنگ استعمال کرتے ہیں۔ انہیں آسانی سے اپنے سامان میں رکھا جا سکتا ہے اور نہ ہی یہ وزنی ہوتے ہیں لیکن ان سے ورزش کرتے وقت بعض باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ مثلا" جب آپ نے اس کا ایک سرا پاؤں کے نیچے رکھ کر دوسرے کو کھینچ رہے ہیں تو پاؤں کا پورا وزن سپرنگ پر ہونا چاہیے وگرنہ تھوڑا سا ڈھیلا پڑنے سے یہ سرا پاؤں کے نیچے سے نکل کر آپ کوچوٹ بھی لگا سکتا ہے۔ اگر آپ باڈی بلڈر ہیں تو آپ بینچوں، سکویٹ سٹینڈ ز کالف مشین لیٹ مشین اور ا ۔ بڈو مینل بورڈز کو زیادہ پسند کریں گے۔ اگر آپ تنہا تربیت حاصل کر رہے ہیں تو بینچ کی ورزش بے حد اچھی ہے۔ سب سے پہلے آپ کو معیاری ورزش پر اکتفا کرنا چاہئے۔ اگلے صفحوں پر جو ہدایات دی گئی ہیں ان پر عمل کریں اور مخصوص قسم کے سامان سے ورزش صرف ایک انسٹرکٹر کی نگرانی میں کریں۔ کیونکہ ایک برس تک مسلسل ورزش کرنے کے بعد آپ مخصوص سلمان کے ساتھ تربیت حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں