Translate

مضمون ، کہانیاں، واقعات، سیاحت، تفریح، مشورے اور ہر طرح کی معلومات اردو ٹائیگرز میں جانئے۔

منگل، 6 اپریل، 2021

ماروی کی جادوئی مشین

 ماروی کی جادوئی مشین

ماروی کے ماں باپ بہت غریب تھے .کسی طرح سے ماروی کو پڑھا رہے تھے .اس نے دسوی کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کیا تھا .اسے اسکول سے اسکالر شپ کے پیسے ملے تو اس نے اپنی ٹیچر سے کہا کہہ مجھے بچپن سے ہی سلائی کرنے کا بہت شوق ہے .مجھے پیسے نہ دے کر سلائی مشین ہی دلوا دیجئے .میں آپ کے لئے بھی کچھ کپڑے بنا دو گی .وہ خوش ہو گئی اور کہا تمہارے جیسے ذہین بچوں کے لئے ہی سرکار نے یہ فنڈ بنایا ہے .دوسرے ہی دن اتوار تھا .دوپہر کو ہی سلائی مشین ماروی کے گھر پہنچ گئی .ماروی نے مشن کھول کر دیکھا .اس نے اپنی سہیلی ندا کی مشین پر پہلے بھی سلائی کی تھی .اس لئے اسے پوری جانکاری تھی .اس نے سب سے پہلے اپنی مشین کے لئے ایک کور سلایا اور مشین دھک کر رکھ دی .دوسرے دن جب وہ اسکول گئی تو اپنی سہیلی میوش اور سبھی سہیلیوں سے کہہ دیا تم لوگ اب اپنے کپڑے مجھ سے ہی سلوانے آنا .وہ گھر آئی اور سلائی مشین لے کر بیٹھ گئی .اس نے اپنی امی کے پرانے دوپٹے سے ایک قمیض سینہ شروع کر دی اور اسے پہن کر دیکھ رہی تھی تبھی آسمان کالے بادلوں سے بھر گیا.اور اچانک بہت تیز بارش شروع ہو گئی .گھر میں ماں بھی نہیں تھی .تبھی اسے لگا دروازے پر کسی نے اسے دستک دی .اس نے جلدی اپنے کپڑے بدل کر دروازہ کھولا تب بہت ہی بھوری عورت بھیگی ہوئی دروازے پر کھڑی تھی .ماروی نے پوچھا کون ہیں آپ ؟کیا چاہیے ؟بھوری عورت نے کہا میں نے تمہارے گھر سے روشنی کو آتے دیکھا تو ادھر چلی آئ .مجھے بہت ٹھنڈ لگ رہی ہے .ماروی اسے اندر لے آئی اور کہا میرے پاس اچھے کپڑے بھی نہیں جو میں آپ کو دے سکو ابھی ابھی میں نے اپنی امی کے دوپٹے سے نیا کرتا بنایا ہے .بھڑیا نے کہا کچھ بھی دے دو جب تک کے میرے کپڑے سوکھ نہ جاۓ تب تک میں کہی نہیں جا سکتی .ماروی نے اسے وہ سوٹ دے دیا وہ سوٹ پہن کر بہت خوش ہو گئی اور بولی تم تو بہت اچھی سلائی کرتی ہو بیٹی .ماروی مسکرائی اور بولی میں آپ کے لئے چاۓ لائی ہو یہ لیجئے چاۓ پی  جئے تب تک میں آپ کے کپڑے پریس کر کے سکھا دیتی ہو آپ آرام کیجئے .کپڑے سوکھ گۓ اور وہ پہن کر چلی گئی اس کے جانے کے بعد ہی کچھ سہیلیاں اپنے کپڑے لے کر آ گئی انہوں نے جیسے ہی وہ سوٹ دیکھا سب حیران ہو گئی میوش بولی اتنا پیا را سوٹ اسے تم نے سیا ہے حیران تو ندا بھی تھی کیونکہ وہ سوٹ اس بھوری عورت کے پہننے کے بعد اور بھی خوبصورت بن گیا تھا .ماروی نے کہا میں نے سیا ہے یہ سوٹ .پھر تینوں سہیلیوں نے اپنے کپڑے اسے سلنے کے لئے دے دیے اور چلی گئی .ماروی جب کپڑوں کی سلائی کرنے کے لئے بیٹھی تب اس کی خوشی کی انتہا نہیں تھی وہ جیسے ہی کپڑا مشین میں لگاتی پلک جپکتے ہی کپڑا سل کے تیار ہو جاتا .اس میں اچھے اچھے بٹن اور لیس سب کچھ لگ جاتا .اس کی ماں تو بولی ماروی تم یہ کیا کر رہی ہو پڑھائی نہیں کرنی ہے کیا؟ماروی بولی امی دیکھو میں نے کتنے سارے کپڑے سل دیے ماں نے کہا تم نے اتنے سارے کپڑے اتنی جلدی سی دیے واہ .لیکن اس کے لئے پیسے کہا سے آے .ماروی نے ماں کو بھریا کے انے کی پوری بات بتائی اس نے کہا مجھے تو یہ بھی نہیں پتا کہہ اس نے ہمارا گھر ہی کیو چنا اس کے جاتے ہی یہ مشین جادوئی ہو گئی ماں بولی اب تو سارے لوگ کپڑے یہی سلانے آہیں گے .دوسرے دن جب وہ اسکول گئی تو اپنی سہیلیوں کو اپنے کپڑے دکھاۓ اس کی سہیلیاں بولی ماروی تمہارے ہاتھوں میں تو جادو ہے اتنے اچھے کپڑے سیے ہیں .تم نے پہلے تو کبھی نہیں بتایا شام کو ہم تیرے گھر آ کر پیسے دے جاۓ گے .ماروی نے ان پیسوں سے ایک ریشمی کپڑا خریدا اور اپنی ٹیچر کے لئے ایک سوٹ کٹنگ کر رکھا ہی تھا کے وہ بھی بن گیا اس کی ٹیچر نے سوٹ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا.اور کہا اب سے پوری اسکول کے یونیفارم کا کنٹریکٹ تمہے ہی دلوا دو گی .ماروی نے آ کر ماں کو بتایا .ماں بہت خوش ہو گئی اسی طرح وقت گزرتا گیا اور ماروی اور اس کے گھر والے خوش حال ہو گے .ان کے پاس اپنا ایک اچھا گھر بھی تھا جو اس سلائی مشین کی وجھ انھیں ملا تھا.لیکن ایک ٹیلر ان سے بہت حسد کرتا تھا اس نے یہ سلائی مشین چوری کر لی جب وہ ٹیلر اور اس کی گھر والی کپڑے سینے لگے تو انھیں بہت نقصان ہوا اس کی بیوی بیمار ہو گئی اس کا بچہ سیڑیوں سے گر گیا خود ٹیلر بھی پریشان رہنے لگا پھر اس مشین ماروی کو واپس کر دی اور معافی مانگ لی .کیونکہ اس بھوری عورت کی مدد کرنے کی وجہ سے ماروی کو یہ تحفہ ملا. 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Popular Posts