Translate

مضمون ، کہانیاں، واقعات، سیاحت، تفریح، مشورے اور ہر طرح کی معلومات اردو ٹائیگرز میں جانئے۔

ہفتہ، 15 مارچ، 2025

ورزش

 ورزش

جسمانی فٹنس کی تربیت دینے والے انسٹرکٹر سے اکثر یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ کتنی مدت تک ورزش کرنے سے وہ جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ ہو جائیں گے اور ایمانداری کی بات ہے کہ اس سوال کا جواب دینا بڑا مشکل ہے۔ وزن کرنے کی مشین گھروں میں رکھنا ایک فیشن بن چکا ہے۔ اس سے یہ تو معلوم ہو جاتا ہے کہ آپ کا وزن عمر اور قد کے لحاظ سے کتنا زیادہ ہے۔ مگر اس سے یہ سبق نہیں ملتا کہ فٹ کیسے رہا جا سکتا

ہے.اصل بات یہ ہے کہ ہم اپنے کام کس طرح کرتے ہیں، کتنی خوش اسلوبی ہے انہیں انجام دیتے ہیں اور اس کی انجام دہی کے لئے کس قدر کوشش کرتے ہیں۔ آپ کی کام کرنے کی استعداد دوسرے پہلوؤں کے علاوہ آپ کی جسمانی ٹائپ سے بھی مطابقت رکھتی ہے؟ جب آپ اپنا وزن چیک کر رہے ہوں تو مثال کے طور پر اگر آپ کا سر چھوٹا یا بڑlا ہے تو اس سے آپ کے وزن اور چارٹ کے وزن میں تین سے چار پاؤنڈ کا فرق پڑ جائے گا۔ خواہ آپ کی عمر اور قد یکساں ہی کیوں نہ ہوں۔ لیکن ایک بات جو بڑی حوصلہ افزا ہے اور جس میں ناکامی کا سوال ہی نہیں ہے۔ چار ہفتے تک باقاعدگی سے ورزش کریں پھر آپ دیکھیں کہ آپ پہلے کی نسبت کس.                                              قدر مضبوط اور تن اور ہیں۔ اس کے باوجود ہم یہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آپ اتنی مدت میں اپنے کمزور اور بیمار جسم کو اتنا مضبوط اور توانا بنا سکتے ہیں۔ مگر ہم نے ایسے نو عمر لڑ کے دیکھے ہیں جنہوں نے صرف چند ماہ کی ورزش کے بعد خود کو اس قدر بدل ڈالا کہ وہ پہنچانے نہیں جاتے تھے کہ یہ وہی دبلے پتلے لڑکے ہیں۔ ہم نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جنہوں نے مناسب ورزش سے اپنی کمر چالیس سے تمیں انچ کر لی اور تندرست اور فٹ ہو گئے۔ یہ توقع نہیں رکھنی چاہئے کہ آپ صرف پندرہ دنوں میں اپنی کمر دس انچ کم کر سکتے ہیں۔ ہم اکثر لوگوں کو یہ باور کراتے ہیں کہ جو چیز آپ نے دس برسوں میں حاصل کی ہے وہ دس دنوں میں کس طرح کم ہو سکتی ہے۔ لیکن ایک بات ہم وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ صرف دو ہفتے با قاعدگی کے ساتھ ورزش کرنے سے آپ اپنے اندر ایک زبردست تبدیلی محسوس کریں گے۔ صرف ایک ماہ میں آپ نہ صرف فرق محسوس کریں گے بلکہ دوسرے بھی اسے محسوس کریں گے۔ آپ کے مسلز مضبوط اور ٹھوس ہو جائیں گے۔ تھوڑا سا بھاگنے سے آپ کا سانس نہیں پھولے گا۔ آپ کے رنگ ہی بدل جائیں گے۔ آپ کی آنکھوں میں چمک آ جائے گی اور گال دہک اٹھیں گے۔ تین مہینے بعد آپ اپنے اندر قوت محسوس کریں گے جیسے آپ کے جسم اور ٹانگوں میں کوئی سپرنگ بھر گیا ہے اور آپ ہرن کی طرح بھاگتے پھر رہے ہوں گے۔ باقاعدہ ورزش کے فوائد ہیں ختم نہیں ہو جاتے۔ ایک ہی برس میں آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی طاقت دگنی  ہو گئی ہے۔

ورزش کا سامان

تربیت کب اور کیسے لی جائے؟

سمارٹ بننے کا آسان طریقہ

اگلا صفحہ کے لیےعنوان پر کلک کریں۔

سوال:قراردادپاکستان کب منظور ہوئ؟

کمینٹس میں جواب دیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Popular Posts